Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1156 (مشکوۃ المصابیح)

[1156] إسنادہ صحیح، رواہ مالک (1/ 133 ح 295)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا: أَنَّ رَجُلًا سَأَلَہُ فَقَالَ: إِنِّي أُصَلِّي فِي بَيْتِي ثُمَّ أُدْرِكُ الصَّلَاةَ فِي الْمَسْجِدِ مَعَ الْإِمَامِ أَفَأُصَلِّي مَعَہُ؟ قَالَ لَہُ: نَعَمْ قَالَ الرجل: أَيَّتہمَا أجعَل صَلَاتي؟ قَالَ عُمَرَ: وَذَلِكَ إِلَيْكَ؟ إِنَّمَا ذَلِكَ إِلَی اللہِ عَزَّ وَجَلَّ يَجْعَلُ أَيَّتَہُمَا شَاءَ. رَوَاہُ مَالِكٌ

ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ کسی آدمی نے ان سے دریافت کیا اس نے کہا: میں گھر میں نماز پڑھ لوں اور پھر مسجد میں با جماعت نماز پا لوں تو پھر کیا میں جماعت کے ساتھ شریک ہو جاؤں؟ انہوں نے اسے بتایا،ہاں،اس آدمی نے کہا: میں ان میں سے کس کو اپنی (فرض) نماز قرار دوں؟ ابن عمر ؓ نے فرمایا: کیا تجھے اس کا اختیار ہے؟ اس کا اختیار تو اللہ عزوجل کو حاصل ہے کہ وہ ان میں سے جسے چاہے (فرض) بنائے۔صحیح،رواہ مالک۔