Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1157 (مشکوۃ المصابیح)

[1157] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (2/ 19) و أبو داود (579) والنسائي (2/ 114 ح 861) [و صححہ ابن خزیمۃ (1641) و ابن حبان (432)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ سُلَيْمَانَ مَوْلَی مَيْمُونَةَ قَالَ: أَتَيْنَا ابْنَ عُمَرَ عَلَی الْبَلَاطِ وَہُمْ يُصَلُّونَ. فَقُلْتُ: أَلَا تُصَلِّي مَعَہُمْ؟ فَقَالَ: قَدْ صَلَّيْتُ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُول اللہ يَقُولُ: ((لَا تُصَلُّوا صَلَاةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ)) . رَوَاہُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

میمونہ ؓ کے آزاد کردہ غلام سلیمان بیان کرتے ہیں،ہم مقام بلاط پر ابن عمر ؓ کے پاس آئے تو وہ لوگ نماز پڑھ رہے تھے،میں نے ابن عمر ؓ سے پوچھا: کیا آپ ان کے ساتھ نماز نہیں پڑھتے؟ انہوں نے فرمایا: میں پڑھ چکا ہوں،اور میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’ایک نماز کو ایک ہی دن میں دو مرتبہ نہ پڑھو۔‘‘ صحیح،رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی۔