Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1179 (مشکوۃ المصابیح)
[1179] رواہ مسلم (302/ 836)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ التَّطَوُّعِ بَعْدَ الْعَصْرِ فَقَالَ: كَانَ عُمَرُ يَضْرِبُ الْأَيْدِيَ عَلَی صَلَاةٍ بَعْدَ الْعَصْرِ وَكُنَّا نُصْلِي عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ غُرُوبِ الشَّمْس قبل صَلَاةِ الْمَغْرِبِ فَقُلْتُ لَہُ: أَكَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّيہِمَا؟ قَالَ: كَانَ يَرَانَا نُصَلِّيہِمَا فَلَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْہَنَا. رَوَاہُ مُسلم
مختار بن فلفل ؒ بیان کرتے ہیں،میں نے انس بن مالک ؓ سے نماز عصر کے بعد نفل نماز پڑھنے کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: عمر ؓ نماز عصر کے بعد نفل نماز پڑھنے پر ہاتھوں پر مارا کرتے تھے،اور ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں غروب آفتاب کے بعد نماز مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے،راوی کہتے ہیں میں نے ان سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں پڑھا کرتے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں انہیں پڑھتے دیکھا کرتے تھے لیکن آپ نے ہمیں حکم فرمایا نہ منع فرمایا۔رواہ مسلم۔