Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1181 (مشکوۃ المصابیح)
[1181] رواہ البخاري (1184)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن مرْثَد بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ: أَتَيْتُ عُقْبَةَ الْجُہَنِيَّ فَقُلْتُ: أَلَا أُعَجِّبُكَ مِنْ أَبِي تَمِيمٍ يَرْكَعُ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ؟ فَقَالَ عُقْبَةُ: إِنَّا كُنَّا نَفْعَلُہُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ. قُلْتُ: فَمَا يَمْنَعُكَ الْآنَ؟ قَالَ: الشّغل. رَوَاہُ البُخَارِيّ
مرثد بن عبداللہ ؒ بیان کرتے ہیں،میں عقبہ جہنی ؓ کے پاس آیا تو میں نے کہا: کیا بنو تمیم کے متعلق میں تمہیں تعجب انگیز بات نہ بتاؤں کہ وہ نماز مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے ہیں،تو عقبہ ؓ نے فرمایا: ہم بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں ان پر عمل پیرا تھے،میں نے کہا:اب تمہیں کون سی چیز مانع ہے؟ انہوں نے فرمایا: مشغولیت۔رواہ البخاری۔