Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1182 (مشکوۃ المصابیح)
[1182] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (1300) و الترمذي (604 وقال: غریب۔) والنسائي (198/3، 199ح 1601) [وابن خزیمۃ: ا120] ٭ إسحاق بن کعب بن عجرۃ: حسن الحدیث علی الراجح۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن كَعْب بن عجْرَة قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَتَی مَسْجِدَ بَنِي عَبْدِ الْأَشْہَلِ فَصَلَّی فِيہِ الْمَغْرِبَ فَلَمَّا قَضَوْا صَلَاتَہُمْ رَآہُمْ يُسَبِّحُونَ بَعْدَہَا فَقَالَ: ((ہَذِہِ صَلَاةُ الْبُيُوتِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَفِي رِوَايَةِ التِّرْمِذِيِّ وَالنَّسَائِيِّ قَامَ نَاسٌ يَتَنَفَّلُونَ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((عَلَيْكُمْ بِہَذِہِ الصَّلَاة فِي الْبيُوت))
کعب بن عجرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنو عبدالاشہل قبیلے کی مسجد میں تشریف لائے تو آپ نے وہاں نماز مغرب ادا کی،جب وہ نماز پڑھ چکے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بعد انہیں نوافل پڑھتے ہوئے دیکھا تو فرمایا:’’یہ گھروں (میں پڑھی جانے) والی نماز ہے۔‘‘ ابوداؤد،ترمذی اور نسائی کی روایت میں ہے: لوگ کھڑے ہو کر نفل پڑھنے لگے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم یہ نماز گھروں میں پڑھا کرو۔‘‘ اسنادہ حسن۔