Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1215 (مشکوۃ المصابیح)
[1215] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (5/ 241 ح 22443) و أبو داود (5042) [وابن ماجہ: 3881]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَبِيتُ عَلَی ذِكْرٍ طَاہِرًا فَيَتَعَارَّ مِنَ اللَّيْل فَيسْأَل اللہُ خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاہُ اللہُ إِيَّاہُ)) . رَوَاہُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد
معاذ بن جبل ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو مسلمان اللہ کا ذکر کرتے ہوئے با وضو سو جائے اور پھر وہ رات کے کسی وقت بیدار ہو کر اللہ سے کسی خیر و بھلائی کا سوال کرے تو اللہ وہی خیر اسے عطا فرما دیتا ہے۔‘‘ صحیح،رواہ احمد و ابوداؤد۔