Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1214 (مشکوۃ المصابیح)
[1214] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (5061) [و صححہ ابن حبان (2359) و الحاکم (1/ 540) ووافقہ الذہبي۔ ]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا اسْتَيْقَظَ مِنَ اللَّيْلِ قَالَ: ((لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ اللہُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَسْتَغْفِرُكَ لِذَنْبِي وَأَسْأَلُكَ رَحْمَتَكَ اللہُمَّ زِدْنِي عِلْمًا وَلَا تُزِغْ قَلْبِي بَعْدَ إِذْ ہَدَيْتَنِي وَہَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَہَّابُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو بیدار ہوتے تو آپ یہ دعا پڑھتے: ((لا الہ الا انت،،،،،انک انت الوھاب)) ’’تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں،تو پاک ہے،اے اللہ! اپنی حمد کے ساتھ،میں اپنے گناہوں کی تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں،اور تیری رحمت کا تجھ سے سوال کرتا ہوں،اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما،بے شک تو ہی عطا فرمانے والا ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔