Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1217 (مشکوۃ المصابیح)

[1217] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (242) و أبو داود (775) والنسائي (2/ 132 ح 900) [و صححہ ابن خزیمۃ (467) وتقدم طرفہ (816)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ كَبَّرَ ثُمَّ يَقُولُ: ((سُبْحَانَكَ اللہُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَی جَدُّكَ وَلَا إِلَہَ غَيْرُكَ)) ثُمَّ يَقُولُ: ((اللہُ أَكْبَرُ كَبِيرًا)) ثُمَّ يَقُولُ: ((أَعُوذُ بِاللہِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنْ ہَمْزِہِ وَنَفْخِہِ وَنَفْثِہِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَزَادٌ أَبُو دَاوُدَ بَعْدَ قَوْلِہِ: ((غَيْرُكَ)) ثُمَّ يَقُولُ: ((لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ)) ثَلَاثًا وَفِي آخر الحَدِيث: ثمَّ يقْرَأ

ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز کے لیے اٹھتے تو اللہ اکبر کہہ کر یہ دعا پڑھتے:’’پاک ہے تو اے اللہ! اپنی حمد کے ساتھ،با برکت ہے نام تیرا،بلند ہے شان تیری اور تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں،پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے:’’اللہ بہت ہی بڑا ہے۔‘‘ پھر فرماتے:’’میں اللہ سمیع و علیم کی پناہ کا طلب گار ہوں شیطان مردود سے،اس کے وسوسے،اس کے کبر اور اس کے جادو سے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی،ترمذی،ابوداؤد،نسائی اور ابوداؤد نے ((غیرک)) کے بعد یہ اضافہ نقل کیا ہے،کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تین مرتبہ فرماتے: ((لالہ الا اللہ))،اور حدیث کے آخر میں ہے: پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قراءت کرتے۔