Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1218 (مشکوۃ المصابیح)

[1218] صحیح، رواہ النسائي (3/ 209 ح 1619) والترمذي (3416) [و أصلہ عند مسلم: 226/ 489]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن ربيعَة بن كَعْب الْأَسْلَمِيّ قَالَ: كُنْتُ أَبِيتُ عِنْدَ حُجْرَةِ النَّبِيِّ ﷺ فَكُنْتُ أَسْمَعُہُ إِذَا قَامَ من اللَّيْل يَقُول: ((سُبْحَانَ رب الْعَالمين)) الْہَوِي ثُمَّ يَقُولُ: ((سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ)) الْہَوِيِّ. رَوَاہُ النَّسَائِيُّ وَلِلتِّرْمِذِيِّ نَحْوُہُ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيح

ربیعہ بن کعب اسلمی ؓ بیان کرتے ہیں،میں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے حجرے کے قریب رات بسر کیا کرتا تھا،جب آپ رات تہجد کے لیے اٹھتے تو میں آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیر تک یہ پڑھتے ہوئے سنتا۔’’پاک ہے تمام جہانوں کا رب۔‘‘ اور:’’پاک ہے اللہ اپنی حمد کے ساتھ۔‘‘ نسائی۔ترمذی میں بھی اسی طرح ہے۔اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔صحیح،رواہ النسائی و الترمذی۔