Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1220 (مشکوۃ المصابیح)
[1220] متفق علیہ، رواہ البخاري (4836) و مسلم (79 / 2819)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ: قَامَ النَّبِيُّ ﷺ حَتَّی تَوَرَّمَتْ قَدَمَاہُ فَقِيلَ لَہُ: لِمَ تَصْنَعُ ہَذَا وَقَدْ غُفِرَ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكِ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ: ((أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا))
مغیرہ ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس قدر قیام فرماتے کہ آپ کے پاؤں سوج جاتے،آپ سے عرض کیا گیا،آپ یہ (طویل قیام) کیوں کرتے ہیں؟ جبکہ آپ کی اگلی پچھلی سب لغزشیں معاف کر دی گئی ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تو پھر کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں۔‘‘ متفق علیہ۔