Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1221 (مشکوۃ المصابیح)

[1221] متفق علیہ، رواہ البخاري (1144) و مسلم (205/ 774)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ رَجُلٌ فَقيل لَہُ مازال نَائِمًا حَتَّی أَصْبَحَ مَا قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ قَالَ: ((ذَلِكَ رَجُلٌ بَالَ الشَّيْطَانُ فِي أُذُنِہِ)) أَو قَالَ: ((فِي أُذُنَيْہِ))

ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایک آدمی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وہ شخص صبح ہونے تک سویا رہتا ہے اور نماز بھی نہیں پڑھتا،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’شیطان ایسے آدمی کے کان یا فرمایا اس کے کانوں میں پیشاب کر دیتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔