Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1235 (مشکوۃ المصابیح)
[1235] إسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (22/4 ح 16390) ٭ علي بن زید بن جدعان ضعیف وفیہ علل أخری۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم يَقُول: كَانَ لِدَاوُدَ عَلَيْہِ السَّلَامُ مِنَ اللَّيْلِ سَاعَةٌ يُوقِظُ فِيہَا أَہْلَہُ يَقُولُ: يَا آلَ دَاوُدَ قُومُوا فَصَلُّوا فَإِنَّ ہَذِہِ سَاعَةٌ يَسْتَجِيبُ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ فِيہَا الدُّعَاءَ إِلَّا لِسَاحِرٍ أَوْ عشار . رَوَاہُ أَحْمد
عثمان بن ابی العاص ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’داؤد ؑ کے لیے رات کی ایک گھڑی تھی جس میں وہ اپنے اہل خانہ کو جگاتے ہوئے فرماتے تھے: آل داؤد! کھڑے ہو جاؤ اور نماز پڑھو،کیونکہ اس گھڑی میں اللہ عزوجل جادوگر اور محصول وصول کرنے والے کی دعا کے سوا ہر دعا قبول فرماتا ہے۔‘‘ ضعیف۔