Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1234 (مشکوۃ المصابیح)
[1234] متفق علیہ، رواہ البخاري (1152) و مسلم (185 / 1159)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((يَا عَبْدَ اللہِ لَا تَكُنْ مِثْلَ فُلَانٍ كَانَ يَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ فَتَرَكَ قيام اللَّيْل))
عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا:’’عبداللہ! فلاں شخص کی طرح نہ ہو جانا،وہ تہجد پڑھا کرتا تھا لیکن اب اس نے تہجد پڑھنا چھوڑ دی ہے۔‘‘ متفق علیہ۔