Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1238 (مشکوۃ المصابیح)
[1238] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (1309) و ابن ماجہ (1335) [و صححہ ابن حبان (645) والحاکم علٰی شرط الشیخین (1/ 316) ووافقہ الذہبي۔ ] ٭ سفیان والأعمش مدلسان و عنعنا۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذا أَيْقَظَ الرَّجُلُ أَہْلَہُ مِنَ اللَّيْلِ فَصَلَّيَا أَوْ صَلَّی رَكْعَتَيْنِ جَمِيعًا كُتِبَا فِي الذَّاكِرِينَ وَالذَّاكِرَاتِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَابْن مَاجَہ
ابوسعید ؓ اور ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب آدمی رات کے وقت اپنی اہلیہ کو جگاتا ہے تو وہ دونوں نماز پڑھتے ہیں یا وہ دونوں اکٹھے دو رکعتیں پڑھتے ہیں تو وہ دونوں ذاکرین اور ذاکرات میں لکھ دیے جاتے ہیں۔‘‘ ضعیف۔