Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1240 (مشکوۃ المصابیح)

[1240] صحیح، رواہ مالک (1/ 119 ح 258) و سندہ صحیح۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ أَبَاہُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ كَانَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ مَا شَاءَ اللہُ حَتَّی إِذَا كَانَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ أَيْقَظَ أَہْلَہُ لِلصَّلَاةِ يَقُولُ لَہُمْ: الصَّلَاةُ ثُمَّ يَتْلُو ہَذِہِ الْآيَةَ: (وَأْمُرْ أَہْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْہَا لَا نَسْأَلُكَ رِزْقًا نَحن نرزقك وَالْعَاقبَة للتقوی) رَوَاہُ مَالك

ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ان کے والد عمر بن خطاب ؓ جس قدر اللہ چاہتا نماز تہجد پڑھتے رہتے حتیٰ کہ جب رات کا آخری حصہ ہوتا تو آپ اپنے اہل خانہ کو نماز کے لیے اٹھاتے تو انہیں کہتے: نماز (پڑھو یا نماز کا وقت ہو گیا ہے)۔پھر آپ یہ آیت تلاوت فرماتے:’’اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیں،اور اس پر قائم رہیں،ہم آپ سے روزی کے طالب نہیں،بلکہ ہم آپ کو رزق دیتے ہیں،اور عاقبت تو پرہیز گاروں ہی کے لیے ہے۔‘‘ صحیح،رواہ مالک۔