Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1241 (مشکوۃ المصابیح)
[1241] رواہ البخاري (1141)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُفْطِرُ مِنَ الشَّہْرِ حَتَّی يُظَنَّ أَنْ لَا يَصُومَ مِنْہُ وَيَصُومُ حَتَّی يُظَنَّ أَنْ لَا يُفْطِرَ مِنْہُ شَيْئًا وَكَانَ لَا تَشَاءُ أَنْ تَرَاہُ مِنَ اللَّيْلِ مُصَلِّيًا إِلَّا رَأَيْتَہُ وَلَا نَائِمًا إِلَّا رَأَيْتَہُ. رَوَاہُ البُخَارِيّ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی مہینے اس قدر افطار کرتے کہ ہم خیال کرتے کہ آپ اس ماہ روزہ نہیں رکھیں گے۔اور کبھی اس قدر روزے رکھتے حتیٰ کہ ہم خیال کرتے کہ آپ اس ماہ بالکل افطار (ناغہ) ہی نہیں کریں گے،ایسے ہی اگر آپ کو نماز تہجد پڑھتے ہوئے دیکھنا چاہو تو آپ کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھ سکتے ہو اور اگر تم آپ کو سویا ہوا دیکھنا چاہو تو سویا ہوا دیکھ سکتے ہو۔‘‘