Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1252 (مشکوۃ المصابیح)
[1252] رواہ مسلم (120/ 735)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: حُدِّثْتُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((صَلَاةُ الرَّجُلِ قَاعِدًا نِصْفُ الصَّلَاةِ)) قَالَ: فَأَتَيْتُہُ فَوَجَدْتُہُ يُصَلِّي جَالِسًا فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَی رَأسہ فَقَالَ: ((مَالك يَا عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو؟)) قُلْتُ: حُدِّثْتُ يَا رَسُولَ اللہِ أَنَّكَ قُلْتَ: ((صَلَاةُ الرَّجُلِ قَاعِدًا عَلَی نِصْفِ الصَّلَاةِ)) وَأَنْتَ تُصَلِّي قَاعِدًا قَالَ: ((أَجَلْ وَلَكِنِّي لَسْتُ كَأَحَدٍ مِنْكُمْ)) . رَوَاہُ مُسلم
عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں،مجھے کسی نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’آدمی کا بیٹھ کر نماز پڑھنا،نصف نماز کی طرح ہے۔‘‘ وہ بیان کرتے ہیں،میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ کو بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے پایا تو میں نے اپنا ہاتھ آپ کے سر پر رکھ دیا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’عبداللہ بن عمرو! تمہیں کیا ہوا؟‘‘ میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! مجھے بتایا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے:’’آدمی کا بیٹھ کر نماز پڑھنا،نصف نماز کی طرح ہے۔‘‘ جب کہ آپ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ٹھیک ہے،لیکن میں تم میں سے کسی کی طرح نہیں ہوں۔‘‘ رواہ مسلم۔