Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1253 (مشکوۃ المصابیح)
[1253] صحیح، رواہ أبو داود (4985)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن سَالم بن أبي الْجَعْد قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ: لَيْتَنِي صَلَّيْتُ فَاسْتَرَحْتُ فَكَأَنَّہُمْ عَابُوا ذَلِكَ عَلَيْہِ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُول: ((أَقِمِ الصَّلَاةَ يَا بِلَالُ أَرِحْنَا بِہَا)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
سالم بن ابی جعد ؒ بیان کرتے ہیں،خزاعہ قبیلے کے ایک آدمی نے کہا: کاش میں نماز پڑھ کر راحت حاصل کرتا،گویا انہوں (یعنی حاضرین مجلس) نے اس کی اس بات کو معیوب جانا،(اس پر) انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’بلال! نماز کے لیے اقامت کہو اور اس کے ذریعے ہمیں راحت پہنچاؤ۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد۔