Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1269 (مشکوۃ المصابیح)

[1269] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (463 وقال: حسن غریب۔) و أبو داود (1424) [وابن ماجہ: 1173] ٭ خصیف ضعیف ضعفہ الجمھور و للحدیث شواھد دون قولہ: ’’والمعوذتین‘‘۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: سَأَلْنَا عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ يُوتِرُ رَسُولُ اللہِ ﷺ؟ قَالَتْ: كَانَ يَقْرَأُ فِي الْأُولَی بِ (سَبِّحِ اسْم رَبك الْأَعْلَی) وَفِي الثَّانِيَةِ بِ (قُلْ يَا أَيُّہَا الْكَافِرُونَ) وَفَی الثَّالِثَةِ بِ (قُلْ ہُوَ اللہُ أحد) والمعوذتين وَرَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد

عبدالعزیز بن جریج ؒ بیان کرتے ہیں،ہم نے عائشہ ؓ سے دریافت کیا،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وتر میں کون سی سورتیں پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: آپ پہلی رکعت میں،الاعلی،دوسری میں الکافرون اور تیسری میں الاخلاص اور معوذتین پڑھا کرتے تھے۔ضعیف۔