Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1274 (مشکوۃ المصابیح)

[1274] صحیح، رواہ أبو داود (1430) والنسائي (3/ 235 ح 1700)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا سَلَّمَ فِي الْوتر قَالَ: ((سُبْحَانَكَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ)) رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَزَادَ: ثَلَاث مَرَّات يُطِيل فِي آخِرہنَّ

ابی بن کعب ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وتر پڑھ کر سلام پھیرتے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے: ((سبحان الملک القدوس)) ’’پاک ہے بادشاہ نہایت پاک۔‘‘ ابوداؤد،نسائی،اور انہوں نے یہ اضافہ کیا ہے: تین مرتبہ لمبی آواز سے فرماتے۔صحیح،رواہ ابوداؤد و النسائی۔