Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1283 (مشکوۃ المصابیح)
[1283] رواہ مسلم (731/112)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يُصَلِّي جَالِسًا فَيَقْرَأُ وَہُوَ جَالِسٌ فَإِذَا بَقِيَ مِنْ قِرَاءَتِہِ قَدْرُ مَا يَكُونُ ثَلَاثِينَ أَوْ أَرْبَعِينَ آيَةً قَامَ وَقَرَأَ وَہُوَ قَائِمٌ ثُمَّ رَكَعَ ثُمَّ سَجَدَ ثُمَّ يَفْعَلُ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ مِثْلَ ذَلِكَ. رَوَاہُ مُسلم
عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے قراءت کرتے تھے،پھر جب تیس یا چالیس آیات کے برابر تلاوت باقی رہ جاتی تو آپ کھڑے ہو جاتے اور کھڑے ہو کر قراءت کرتے،پھر رکوع کرتے،پھر سجدہ کرتے اور پھر دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کرتے تھے۔رواہ مسلم۔