Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1289 (مشکوۃ المصابیح)
[1289] متفق علیہ، رواہ البخاري (1002) و مسلم (301/ 677)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عَاصِم الْأَحول قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الْقُنُوتِ فِي الصَّلَاةِ كَانَ قَبْلَ الرُّكُوعِ أَوْ بَعْدَہُ؟ قَالَ: قَبْلَہُ إِنَّمَا قَنَتَ رَسُولَ اللہِ ﷺ بَعْدُ الرُّكُوعِ شَہْرًا إِنَّہُ كَانَ بَعَثَ أُنَاسًا يُقَالُ لَہُمْ الْقُرَّاءُ سَبْعُونَ رَجُلًا فَأُصِيبُوا فَقَنَتَ رَسُولَ اللہِ ﷺ بَعْدُ الرُّكُوعِ شَہْرًا يَدْعُو عَلَيْہِمْ
عاصم احول ؒ بیان کرتے ہیں،میں نے انس بن مالک ؓ سے نماز میں قنوت کے متعلق دریافت کیا کہ وہ رکوع سے پہلے تھا یا اس کے بعد؟ انہوں نے فرمایا: رکوع سے پہلے تھا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (فرض نماز) میں رکوع کے بعد صرف ایک ماہ قنوت کیا،وہ اس لیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ستر صحابہ کرام کو،جو کہ قراء کے نام سے مشہور تھے،بھیجا تو انہیں شہید کر دیا گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کے بعد ایک ماہ تک قنوت کیا اور ان کے قاتلوں کے لیے بددعا کرتے رہے۔متفق علیہ۔