Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1290 (مشکوۃ المصابیح)

[1290] حسن، رواہ أبو داود (1443) [و صححہ ابن خزیمۃ (618) والحاکم علٰی شرط البخاري (1/ 225) ووافقہ الذہبي۔ ] ٭ وللحدیث شواھد عند الدارقطني (2/ 37، 1671) وغیرہ۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَنَتَ رَسُولُ اللہِ ﷺ شَہْرًا مُتَتَابِعًا فِي الظّہْر وَالْعصر وَالْمغْرب وَالْعشَاء وَصَلَاة الصُّبْح إِذا قَالَ: ((سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ)) مِنَ الرَّكْعَةِ الْآخِرَة يَدْعُو عَلَی أَحْيَاءٍ مَنْ بَنِي سُلَيْمٍ: عَلَی رِعْلٍ وَذَكْوَانَ وَعُصَيَّةَ وَيُؤَمِّنُ مَنْ خَلْفَہُ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نماز ظہر،عصر،مغرب،عشاء اور فجر کی آخری رکعت میں رکوع کے بعد ایک ماہ تک مسلسل دعائے قنوت فرمائی،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بنو سلیم،رِعل،ذکوان اور عصیہ قبائل کے لیے بددعا کرتے تھے اور جو آپ کے پیچھے ہوتے تھے وہ آمین کہتے تھے۔حسن،رواہ ابوداؤد۔