Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1309 (مشکوۃ المصابیح)

[1309] متفق علیہ، رواہ البخاري (357) و مسلم (336/71)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن أم ہَانِئ قَالَتْ: إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ دَخَلَ بَيْتَہَا يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ فَاغْتَسَلَ وَصَلَّی ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ فَلَمْ أَرَ صَلَاةً قَطُّ أَخَفَّ مِنْہَا غَيْرَ أَنَّہُ يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ. وَقَالَتْ فِي رِوَايَة أُخْرَی: وَذَلِكَ ضحی

ام ہانی ؓ بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فتح مکہ کے روز ان کے گھر تشریف لائے تو آپ نے غسل کیا اور آٹھ رکعتیں پڑھیں،میں نے اس سے ہلکی نماز کبھی نہیں دیکھی البتہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رکوع و سجود مکمل فرماتے تھے،اور انہوں نے ایک دوسری روایت میں فرمایا: اور وہ نماز چاشت تھی۔متفق علیہ۔