Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1322 (مشکوۃ المصابیح)

[1322] متفق علیہ، رواہ البخاري (1149) و مسلم (2458/108)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِبِلَالٍ عِنْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ: ((يَا بِلَالُ حَدِّثْنِي بِأَرْجَی عمل عملتہ فِي الْإِسْلَام فَإِنِّي سَمِعت دق نعليك بَين يَدي الْجَنَّةِ)) . قَالَ: مَا عَمِلْتُ عَمَلًا أَرْجَی عِنْدِي أَنِّي لم أتطہر طہُورا مِنْ سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ وَلَا نَہَارٍ إِلَّا صَلَّيْتُ بِذَلِكَ الطُّہُورِ مَا كُتِبَ لِي أَنْ أُصَلِّيَ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نماز فجر کے وقت بلال ؓ سے فرمایا:’’بلال! مجھے اس عمل کے بارے میں بتاؤ جو تم نے حالت اسلام میں کیا ہو اور جس پر تمہیں ثواب کی بہت زیادہ امید ہو کیونکہ میں نے جنت میں اپنے آگے تیرے جوتوں کی آواز سنی ہے۔‘‘ انہوں نے عرض کیا: مجھے اپنے جس عمل پر ثواب کی بہت زیادہ امید ہے (وہ یہ ہے) کہ میں رات یا دن میں جس وقت بھی وضو کرتا ہوں تو میں اس وضو کے بعد جس قدر مقدر ہو نفل نماز پڑھتا ہوں۔متفق علیہ