Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1324 (مشکوۃ المصابیح)
[1324] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3006 و قال: حسن و 406) و ابن ماجہ (1395) [و أبو داود (1521) و صححہ ابن حبان (2454)]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ وَصَدَقَ أَبُو بَكْرٍ. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: مَا مِنْ رَجُلٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا ثُمَّ يَقُومُ فَيَتَطَہَّرُ ثُمَّ يُصَلِّي ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللہَ إِلَّا غَفَرَ اللہ لَہُ ثمَّ قَرَأَ ہَذِہ الاية: (وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَہُمْ ذكرُوا اللہ فاستغفروا لذنوبہم) رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ إِلَّا أَنَّ ابْنَ مَاجَہ لم يذكر الْآيَة
علی ؓ بیان کرتے ہیں،ابوبکر ؓ نے مجھے حدیث بیان کی،اور ابوبکر ؓ نے سچ فرمایا،انہوں نے بیان کیا،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جب کوئی شخص کسی گناہ کا ارتکاب کرتا ہے،پھر وضو کر کے نماز پڑھ کر اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہے تو اللہ اسے معاف کر دیتا ہے۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: (والذین اذا فعلوا،،،،فاستغفروا لذنوبھم) ’’اور وہ لوگ جب کوئی برا کام کر گزرتے ہیں یا اپنی جان پر ظلم کر بیٹھتے ہیں،تو اللہ کو یاد کرتے ہیں،پھر اس سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتے ہیں۔‘‘ ترمذی،ابن ماجہ،البتہ ابن ماجہ نے آیت ذکر نہیں کی۔اسنادہ حسن۔