Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1342 (مشکوۃ المصابیح)

[1342] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (1229) ٭ علي بن زید بن جدعان ضعیف و لأصل الحدیث شواھد کثیرۃ۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ وَشَہِدْتُ مَعَہُ الْفَتْحَ فَأَقَامَ بِمَكَّةَ ثَمَانِيَ عَشْرَةَ لَيْلَةً لَا يُصَلِّي إِلَّا رَكْعَتَيْنِ يَقُولُ: ((يَا أَہْلَ الْبَلَدِ صَلُّوا أَرْبَعًا فَإِنَّا سَفْرٌ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ

عمران بن حصین ؓ بیان کرتے ہیں میں غزوات میں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ شریک رہا۔اور فتح مکہ کے موقع پر بھی میں آپ کے ساتھ موجود تھا۔آپ نے مکہ میں اٹھارہ روز قیام فرمایا،آپ دو رکعتیں پڑھ کر فرماتے:’’اہل مکہ تم چار رکعتیں پڑھو،کیونکہ ہم تو مسافر ہیں۔‘‘ ضعیف۔