Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1343 (مشکوۃ المصابیح)
[1343] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (552 وقال: حسن) ٭ محمد بن عبد الرحمٰن بن أبي لیلٰی ضعیف ضعفہ الجمھور۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ الظُّہْرَ فِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ وَبَعْدَہَا رَكْعَتَيْنِ وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ فَصَلَّيْتُ مَعَہُ فِي الْحَضَرِ الظُّہْرَ أَرْبَعًا وَبَعْدَہَا رَكْعَتَيْنِ وَصَلَّيْتُ مَعَہُ فِي السَّفَرِ الظُّہْرَ رَكْعَتَيْنِ وَبَعْدَہَا رَكْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ وَلَمْ يُصَلِّ بَعْدَہَا شَيْئًا وَالْمَغْرِبُ فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ سَوَاءٌ ثَلَاثُ رَكَعَاتٍ وَلَا يَنْقُصُ فِي حَضَرٍ وَلَا سَفَرٍ وَہِيَ وِتْرُ النَّہَارِ وَبَعْدَہَا رَكْعَتَيْنِ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں میں نے دوران سفر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ظہر دو رکعت پڑھیں اور اس کے بعد دو رکعتیں پڑھیں۔ایک دوسری روایت میں ہے: میں نے سفر و حضر میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی ہے۔میں نے حضر میں آپ کے ساتھ ظہر چار رکعتیں پڑھیں اور اس کے بعد دو رکعتیں پڑھیں۔اور میں نے دوران سفر آپ کے ساتھ ظہر دو رکعت پڑھی اور دو رکعتیں اس کے بعد پڑھیں۔اور عصر دو رکعت پڑھی اور اس کے بعد کچھ نہ پڑھا۔جبکہ مغرب سفر و حضر دونوں حالتوں میں تین رکعت پڑھیں۔سفر ہو یا حضر ان میں کمی نہیں کی جاتی۔اور یہ دن کے وتر ہیں۔اور اس کے بعد دو رکعتیں پڑھیں۔ضعیف۔