Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1368 (مشکوۃ المصابیح)

[1368] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (3044)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَرَأَ: (الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لكم دينكُمْ) الْآيَةَ وَعِنْدَہُ يَہُودِيٌّ فَقَالَ: لَوْ نَزَلَتْ ہَذِہِ الْآيَةُ عَلَيْنَا لَاتَّخَذْنَاہَا عِيدًا فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَإِنَّہَا نزلت فِي يَوْم عيدين فِي وَيَوْم جُمُعَةٍ وَيَوْمِ عَرَفَةَ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

ابن عباس ؓ سے روایت ہے۔کہ انہوں نے یہ آیت تلاوت کی:’’آج کے دن میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا ہے۔‘‘ تو اس وقت ان کے پاس ایک یہودی تھا،اس نے کہا: اگر یہ آیت ہم پر نازل ہوتی تو ہم اس (یوم نزول) کو عید بنا لیتے۔ابن عباس ؓ نے فرمایا: یہ تو عیدین کے روز نازل ہوئی ہے،جمعہ کے دن اور عرفہ کے دن۔ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔صحیح،رواہ الترمذی۔