Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1370 (مشکوۃ المصابیح)

[1370] رواہ مسلم (865/40)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّہُمَا قَالَا: سَمِعْنَا رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ عَلَی أَعْوَادِ مِنْبَرِہِ: ((لِيَنْتَہِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ وَدْعِہِمُ الْجُمُعَاتِ أَوْ لَيَخْتِمَنَّ اللہُ عَلَی قُلُوبِہِمْ ثُمَّ لَيَكُونُنَّ مِنَ الْغَافِلِينَ)) . رَوَاہُ مُسلم

ابن عمر ؓ اور ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،ہم نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو منبر کی سیڑھیوں پر فرماتے ہوئے سنا:’’لوگ جمعے چھوڑنے سے باز آ جائیں ورنہ اللہ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا اور پھر وہ غافلین میں سے ہو جائیں گے۔‘‘ رواہ مسلم۔