Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1387 (مشکوۃ المصابیح)
[1387] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (343) [و أحمد (81/3) و صححہ ابن خزیمۃ (1762) و ابن حبان (562) والحاکم (283/1) ووافقہ الذہبي۔ ]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((من اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِيَابِہِ وَمَسَّ مِنْ طِيبٍ إِنْ كَانَ عِنْدَہُ ثُمَّ أَتَی الْجُمُعَةَ فَلَمْ يَتَخَطَّ أَعْنَاقَ النَّاسِ ثُمَّ صَلَّی مَا كَتَبَ اللہُ لَہُ ثُمَّ أَنْصَتَ إِذا خرج إِمَام حَتَّی يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِہِ كَانَتْ كَفَّارَةً لِمَا بَيْنَہَا وَبَيْنَ جُمُعَتِہِ الَّتِي قَبْلَہَا)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابوسعید ؓ اور ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص جمعہ کے دن غسل کر کے،اچھا لباس پہن کر اور اگر خوشبو ہو تو اسے لگا کر جمعہ کے لیے آئے اور لوگوں کی گردنیں نہ پھلانگے۔پھر جس قدر اللہ نے اس کے مقدر میں کیا ہے نماز پڑھے۔اور پھر جب امام (منبر پر) آ جائے تو نماز مکمل ہو جانے تک خاموشی اختیار کرے تو یہ (سارا اہتمام) اس کے اس اور سابقہ جمعہ کے مابین ہونے والے گناہوں کا کفارہ ہو گا۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔