Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1391 (مشکوۃ المصابیح)

[1391] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (1108) ٭ قتادۃ مدلس ولم أجد تصریح سماعہ۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((احْضُرُوا الذِّكْرَ وَادْنُوا مِنَ الْإِمَامِ فَإِنَّ الرَّجُلَ لَا يَزَالُ يَتَبَاعَدُ حَتَّی يُؤَخَّرَ فِي الْجنَّة وَإِن دَخلہَا)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

سمرہ بن جندب ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ذکر (جمعہ) کے لیے آؤ،امام کے قریب ہو کر بیٹھو،کیونکہ آدمی دور ہوتا چلا جاتا ہے حتیٰ کہ اس کا جنت میں داخلہ مؤخر کر دیا جاتا ہے اگرچہ کہ جنت میں چلا جائے گا۔‘‘ ضعیف۔