Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1410 (مشکوۃ المصابیح)

[1410] رواہ مسلم (452/ 1359)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ خَطَبَ وَعَلَيْہِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ قَدْ أَرْخَی طَرَفَيْہَا بَيْنَ كَتِفَيْہِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ. رَوَاہُ مُسلم

عمرو بن حریث ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جمعہ کے دن خطاب فرمایا تو آپ کے سر پر سیاہ پگڑی تھی جبکہ آپ نے اس کے دونوں کنارے (پلو) اپنے کندھوں کے درمیان لٹکائے ہوئے تھے۔رواہ مسلم۔