Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1413 (مشکوۃ المصابیح)

[1413] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (1092) [و البیھقي (205/3)] ٭ عبد الوھاب بن عطأ مدلس و عنعن و حدیث البخاري (928) یغني عنہ۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ كَانَ يَجْلِسُ إِذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ حَتَّی يَفْرُغَ أُرَاہُ الْمُؤَذِّنَ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ ثُمَّ يَجْلِسُ وَلَا يَتَكَلَّمُ ثمَّ يقوم فيخطب. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دو خطبے دیا کرتے تھے۔جب آپ منبر پر چڑھتے تو مؤذن کے فارغ ہونے تک منبر پر بیٹھتے تھے۔پھر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے۔پھر بیٹھ جاتے اس دوران آپ کوئی بات نہ کرتے،پھر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے۔ضعیف،رواہ البخاری۔