Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1416 (مشکوۃ المصابیح)

[1416] رواہ مسلم (864/39)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ: أَنَّہُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أُمِّ الْحَكَمِ يَخْطُبُ قَاعِدًا فَقَالَ: انْظُرُوا إِلَی ہَذَا الْخَبِيثِ يَخْطُبُ قَاعِدًا وَقد قَالَ اللہ تَعَالَی: (وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَہْوًا انْفَضُّوا إِلَيْہَا وَتَرَكُوك قَائِما) رَوَاہُ مُسلم

کعب بن عجرہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ مسجد میں داخل ہوئے تو عبدالرحمٰن بن ام الحکم بیٹھ کر خطبہ دے رہے تھے۔انہوں نے (اسے بیٹھا ہوا دیکھ کر) کہا: اس خبیث شخص کو دیکھو کہ وہ بیٹھ کر خطبہ دے رہا ہے۔جبکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:’’جب انہوں نے تجارت اور کھیل دیکھی تو وہ اس طرف بھاگ گئے اور آپ (صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) کو کھڑے ہوئے چھوڑ گئے۔‘‘ رواہ مسلم۔