Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1419 (مشکوۃ المصابیح)

[1419] ضعیف، رواہ الدارقطني (11/2 ح 1585) ٭ یاسین بن معاذ ضعیف، و رواہ أسامۃ بن زید عن الزھري عن أبي سلمۃ عن أبي ھریرۃ بہ (الدارقطني والحاکم 1/ 291) و للحدیث طریق حسن لذاتہ عند الدارقطني (12/2ح 1592) بلفظ: ’’من أدرک رکعۃ من یوم الجمعۃ فقد أدرکھا و لیضف إلیھا أخری‘‘ وھو یغني عنہ۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((من أدْرك من الْجُمُعَة رَكْعَة فَليصل إِلَيْہَا أُخْرَی وَمَنْ فَاتَتْہُ الرَّكْعَتَانِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا)) أَو قَالَ: ((الظّہْر)) . رَوَاہُ الدَّارَقُطْنِيّ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص جمعہ کی ایک رکعت پا لے تو وہ اس کے ساتھ ایک اور کعت ملا لے،اور جس کی دونوں رکعتیں فوت ہو جائیں تو وہ چار رکعتیں پڑھے۔‘‘ یا فرمایا:’’ظہر پڑھے۔‘‘ ضعیف،رواہ الدارقطنی۔