Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1423 (مشکوۃ المصابیح)

[1423] رواہ مسلم (840/307)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن جَابر قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ صَلَاةَ الْخَوْفِ فَصَفَفْنَا خَلْفَہُ صَفَّيْنِ وَالْعَدُوُّ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَكَبَّرَ النَّبِيُّ ﷺ وَكَبَّرْنَا جَمِيعًا ثُمَّ رَكَعَ وَرَكَعْنَا جَمِيعًا ثمَّ رفع رَأسہ من الرُّكُوع ورفعنا جَمِيعًا ثُمَّ انْحَدَرَ بِالسُّجُودِ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيہِ وَقَامَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ فِي نَحْرِ الْعَدُوِّ فَلَمَّا قَضَی النَّبِيُّ ﷺ السُّجُودَ وَقَامَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيہِ انْحَدَرَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ بِالسُّجُودِ ثُمَّ قَامُوا ثُمَّ تَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ وَتَأَخَّرَ الْمُقَدَّمُ ثُمَّ رَكَعَ النَّبِيُّ ﷺ وَرَكَعْنَا جَمِيعًا ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ من الرُّكُوع ورفعنا جَمِيعًا ثمَّ انحدر بِالسُّجُود وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيہِ الَّذِي كَانَ مُؤَخَّرًا فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَی وَقَامَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ فِي نَحْرِ الْعَدو فَلَمَّا قَضَی النَّبِيُّ ﷺ السُّجُودَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيہِ انْحَدَرَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ بِالسُّجُودِ فَسَجَدُوا ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِيُّ ﷺ وَسَلَّمْنَا جَمِيعًا. رَوَاہُ مُسْلِمٌ

جابر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں نماز خوف پڑھائی،ہم نے آپ کے پیچھے دو صفیں بنائیں جبکہ دشمن ہمارے اور قبلہ کے درمیان تھا،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تکبیر کہی تو ہم سب نے بھی تکبیر کہی،پھر آپ نے رکوع کیا تو ہم سب نے رکوع کیا،پھر آپ نے رکوع سے سر اٹھایا تو ہم سب نے بھی رکوع سے سر اٹھایا،پھر آپ اور آپ کے ساتھ والی صف سجدہ میں چلی گئی،اور دوسری صف دشمن کے سامنے سینہ سپر رہی،جب نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سجدے کر چکے تو آپ کے ساتھ والی صف کھڑی ہو گئی تو پچھلی صف سجدہ کے لیے جھکی پھر وہ سجدہ کر کے کھڑے ہو گئے تو پچھلی صف آگے بڑھی اور اگلی صف پیچھے آ گئی،پھر نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے رکوع کیا اور ہم سب نے بھی رکوع کیا،پھر آپ نے رکوع سے سر اٹھایا تو ہم سب نے بھی رکوع سے سر اٹھایا،پھر آپ کے ساتھ والی صف جو کہ پہلی رکعت میں پیچھے تھی،سجدے میں چلے گئے اور پچھلی صف دشمن کے سامنے سینہ سپر رہی۔جب نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ کے ساتھ والی صف سجدے کر چکی تو پچھلی صف سجدے میں چلی گئی،پھر نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سلام پھیرا،اور ہم سب نے بھی سلام پھیرا۔رواہ مسلم۔