Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1424 (مشکوۃ المصابیح)
[1424] سندہ ضعیف، رواہ البغوي في شرح السنۃ (284/4 تحت ح 1094 بدون سند) [والنسائي (178/3 ح 1553) و ابن خزیمۃ (1353)] ٭ الحسن البصري مدلس و لم أجد تصریح سماعہ لأصل الحدیث شواھد کثیرۃ جدًا۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ جَابِرٌ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ صَلَاةَ الظُّہْرِ فِي الْخَوْف بِبَطن نخل فَصَلَّی بِطَائِفَةٍ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ جَاءَ طَائِفَةٌ أُخْرَی فَصَلَّی بِہِمْ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ. رَوَاہُ فِي ((شرح السّنة))
جابر ؓ سے روایت کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام بطن نخل میں لوگوں کو حالت خوف میں نماز ظہر پڑھائی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک جماعت کو دو رکعتیں پڑھائیں،پھر سلام پھیر دیا،پھر دوسری جماعت آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بھی دو رکعتیں پڑھائیں اور پھر سلام پھیر دیا۔ضعیف۔