Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1426 (مشکوۃ المصابیح)

[1426] متفق علیہ، رواہ البخاري (956) و مسلم (889/9)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يخرج يَوْم الْفطر وَالْأَضْحَی إِلَی الْمُصَلَّی فَأَوَّلُ شَيْءٍ يَبْدَأُ بِہِ الصَّلَاةُ ثُمَّ يَنْصَرِفُ فَيَقُومُ مُقَابِلَ النَّاسِ وَالنَّاسُ جُلُوسٌ عَلَی صُفُوفِہِمْ فَيَعِظُہُمْ وَيُوصِيہِمْ وَيَأْمُرُہُمْ وَإِنْ كَانَ يُرِيدُ أَنْ يَقْطَعَ بَعْثًا قَطَعَہُ أَوْ يَأْمر بِشَيْء أَمر بِہِ ثمَّ ينْصَرف

ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عید الفطر اور عید الاضحی کے لیے عید گاہ تشریف لے جاتے تو آپ سب سے پہلے نماز پڑھتے،پھر نماز سے فارغ ہو کر لوگوں کے سامنے کھڑے ہو کر وعظ و نصیحت فرماتے،لوگ اپنی صفوں میں بیٹھے رہتے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم احکام جاری کرتے،اگر کوئی لشکر روانہ کرنا ہوتا تو اسے روانہ فرماتے یا کسی چیز کے بارے میں حکم فرمانا ہوتا تو آپ اس کے متعلق حکم فرماتے،پھر آپ گھر تشریف لے جاتے۔متفق علیہ۔