Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1431 (مشکوۃ المصابیح)

[1431] متفق علیہ، رواہ البخاري (351) و مسلم (890/12)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: أُمِرْنَا أَنْ نُخْرِجَ الْحُيَّضَ يَوْمَ الْعِيدَيْنِ وَذَوَاتَ الْخُدُورِ فَيَشْہَدْنَ جَمَاعَةَ الْمُسْلِمِينَ وَدَعْوَتَہُمْ وَتَعْتَزِلُ الْحُيَّضُ عَنْ مُصَلَّاہُنَّ قَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللہِ إِحْدَانَا لَيْسَ لَہَا جِلْبَابٌ؟ قَالَ: ((لِتُلْبِسْہَا صَاحِبَتُہَا مِنْ جِلْبَابِہَا))

ام عطیہ ؓ بیان کرتی ہیں،ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم عیدین کے روز حائضہ اور پردہ نشین عورتوں کو گھر سے نکالیں تاکہ وہ مسلمانوں کی جماعت (نماز) اور دعا میں شریک ہوں،لیکن حائضہ عورتیں جائے نماز سے دور رہیں،کسی خاتون نے عرض کیا،اللہ کے رسول! اگر ہم میں سے کسی کے پاس چادر نہ ہو؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس کے ساتھ والی اسے اپنی چادر میں شریک کار بنا لے۔‘‘ متفق علیہ۔