Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1446 (مشکوۃ المصابیح)

[1446] صحیح، رواہ النسائي (186/3۔ 187 ح 1576) [و مسلم (885/4) والبخاري (978)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن جَابر قَالَ: شَہِدْتُ الصَّلَاةِ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فِي يَوْمِ عِيدٍ فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ فَلَمَّا قَضَی الصَّلَاةَ قَامَ مُتَّكِئًا عَلَی بِلَالٍ فَحَمَدَ اللہَ وَأَثْنَی عَلَيْہِ وَوَعَظَ النَّاسَ وَذَكَّرَہُمْ وَحَثَّہُمْ علی طَاعَتہ ثمَّ قَالَ: وَمَضَی إِلَی النِّسَاءِ وَمَعَہُ بِلَالٌ فَأَمَرَہُنَّ بِتَقْوَی اللہ ووعظہن وذكرہن. رَوَاہُ النَّسَائِيّ

جابر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے عید کے روز نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نماز پڑھی،تو آپ نے خطبہ سے پہلے اذان و اقامت کے بغیر نماز پڑھی،جب آپ نماز پڑھ چکے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بلال ؓ پر ٹیک لگا کر کھڑے ہوئے،اللہ کی حمد و ثنا بیان کی،لوگوں کو وعظ و نصیحت کی،انہیں یاد دہانی کرائی،اور اپنی اطاعت کی ترغیب دی،پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بلال ؓ کے ساتھ خواتین کی طرف گئے تو انہیں اللہ کا تقوی اختیار کرنے کا حکم فرمایا اور وعظ و نصیحت کی اور یاد دہانی کرائی۔صحیح،رواہ النسائی۔