Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1450 (مشکوۃ المصابیح)

[1450] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (1157) والنسائي (180/3 ح 1558) [وابن ماجہ: 1653]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ عُمُومَةٍ لَہُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ: أَنَّ رَكْبًا جَاءُوا إِلَی النَّبِيِّ ﷺ يَشْہَدُونَ أَنَّہُمْ رَأَوُا الْہِلَالَ بالْأَمْس ن فَأَمرہمْ أَن يفطروا وَإِذا أَصْبحُوا أَن يَغْدُو إِلَی مصلاہم. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

ابوعمیر بن انس اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں،جنہیں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے،کہ کچھ سوار نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ ہم نے کل چاند دیکھا تھا،تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں روزہ افطار کرنے کا حکم فرمایا،اور انہیں فرمایا کہ کل عید گاہ پہنچیں۔صحیح،رواہ ابوداؤد و النسائی۔