Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1456 (مشکوۃ المصابیح)
[1456] متفق علیہ، رواہ البخاري (5555) و مسلم (1965/15)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَعْطَاہُ غَنَمًا يقسمہا علی صحابتہ ضحايا فَبَقيَ عتود فَذكرہ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ: ((ضَحِّ بِہِ أَنْتَ)) وَفِي رِوَايَةٍ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ ﷺ أصابني جذع قَالَ: ((ضح بِہِ))
عقبہ بن عامر ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں کچھ بکریاں دیں تاکہ وہ قربانی کے لیے آپ کے صحابہ ؓ میں تقسیم کر دی جائیں۔(تقسیم کے بعد) بکری کا ایک سال کا بچہ باقی رہ گیا تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم اسے ذبح کر لو۔‘‘ اور ایک دوسری روایت میں: میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! میرے حصے میں جذع (ایک سال سے زائد عمر کا جانور) آیا ہے،تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم اسے ذبح کر لو۔‘‘ متفق علیہ۔