Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1460 (مشکوۃ المصابیح)
[1460] رواہ البخاري (969)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا مِنْ أَيَّامٍ الْعَمَلُ الصَّالِحُ فِيہِنَّ أَحَبُّ إِلَی اللہِ مِنْ ہَذِہِ الْأَيَّامِ الْعَشَرَةِ)) قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ وَلَا الْجِہَادُ فِي سَبِيلِ اللہِ؟ قَالَ: ((وَلَا الْجِہَادُ فِي سَبِيلِ اللہِ إِلَّا رَجُلٌ خَرَجَ بِنَفْسِہِ وَمَالِہِ فَلَمْ يَرْجِعْ مِنْ ذَلِكَ بِشَيْءٍ)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’باقی دنوں میں کیے گئے عمل کی نسبت ان دس ایام میں کیا گیا عمل اللہ کو انتہائی پسندیدہ ہے۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا،اللہ کے رسول! اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی اتنا پسندیدہ نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جہاد بھی نہیں،الا یہ کہ کوئی شخص اپنے مال و جان کے ساتھ جہاد کے لیے جائے اور اس کی کوئی چیز واپس نہ آئے۔‘‘ رواہ البخاری۔