Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1480 (مشکوۃ المصابیح)
[1480] متفق علیہ، رواہ البخاري (1066، 1051) و مسلم (901/4، 910/20)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: إِنَّ الشَّمْسَ خَسَفَتْ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَبَعَثَ مُنَادِيًا: الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ فَتقدم فصلی أَربع رَكْعَات وَفِي رَكْعَتَيْنِ وَأَرْبع سَجدَات. قَالَت عَائِشَة: مَا رَكَعْتُ رُكُوعًا قَطُّ وَلَا سَجَدْتُ سُجُودًا قطّ كَانَ أطول مِنْہُ
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں سورج گرہن ہوا تو آپ نے منادی کرنے والے کو بھیجا کہ وہ یوں اعلان کرے: نماز کے لیے جمع ہو جاؤ،(جب لوگ جمع ہو گئے) آپ آگے بڑھے اور دو رکعتوں میں چار رکوع اور چار سجدے کیے،عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،میں نے اس سے لمبا رکوع و سجود کبھی نہیں دیکھا۔متفق علیہ۔