Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1497 (مشکوۃ المصابیح)

[1497] متفق علیہ، رواہ البخاري (1028) و مسلم (894/2)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِالنَّاسِ إِلَی الْمُصَلَّی يَسْتَسْقِي فَصَلَّی بِہِمْ رَكْعَتَيْنِ جَہَرَ فِيہِمَا بِالْقِرَاءَةِ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ يَدْعُو وَرَفَعَ يَدَيْہِ وَحَوَّلَ رِدَاءَہُ حِينَ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ

عبداللہ بن زید ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بارش طلب کرنے کے لیے لوگوں کے ساتھ عید گاہ کی طرف تشریف لائے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دو رکعت نماز پڑھائی،جس میں بلند آواز سے قراءت کی،آپ قبلہ رخ ہو کر ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے رہے،جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قبلہ رخ ہوئے تو اپنی چادر کو پلٹ لیا۔متفق علیہ۔