Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1501 (مشکوۃ المصابیح)

[1501] رواہ مسلم (898/13)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أنس قَالَ: أَصَابَنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ مَطَرٌ قَالَ: فَحَسَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ثَوْبَہُ حَتَّی أَصَابَہُ مِنَ الْمَطَرِ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللہِ لِمَ صَنَعْتَ ہَذَا؟ قَالَ: ((لِأَنَّہُ حَدِيثُ عَہْدٍ بربہ)) . رَوَاہُ مُسلم

انس ؓ بیان کرتے ہیں،ہم رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے،کہ بارش ہونے لگی تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے جسم سے کچھ کپڑا اٹھایا حتیٰ کہ کچھ قطرے وہاں گرے تو ہم نے عرض کیا،اللہ کے رسول! آپ نے ایسے کیوں کیا؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیونکہ یہ ابھی نئی نئی اپنے رب سے آئی ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔