Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1502 (مشکوۃ المصابیح)

[1502] صحیح، رواہ أبو داود (1163) [والترمذي (556) وابن ماجہ (1267) والنسائي (155/3 ح 1506)] ٭ ولہ شواھد، و انظر صحیح البخاري (1024) و مسلم (894) قلت: و عمرو بن الحارث الحمصي و ثقہ ابن خزیمۃ (571) و ابن حبان (482) والحاکم (223/1) والذہبي والدارقطني (335/1) وغیرہم۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی الْمُصَلَّی فَاسْتَسْقَی وَحَوَّلَ رِدَاءَہُ حِينَ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَجَعَلَ عِطَافَہُ الْأَيْمَنَ عَلَی عَاتِقِہِ الْأَيْسَرِ وَجَعَلَ عِطَافَہُ الْأَيْسَرَ عَلَی عَاتِقِہِ الْأَيْمَنِ ثُمَّ دَعَا اللہ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

عبداللہ بن زید ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عید گاہ تشریف لائے تو آپ نے بارش طلب کی،اور جس وقت قبلہ رخ ہوئے تو اپنی چادر پلٹی،آپ نے اس کے دائیں کنارے کو اپنے بائیں کندھے پر اور بائیں کنارے کو اپنے دائیں کندھے پر کر لیا،پھر اللہ سے دعا کی۔صحیح،رواہ ابوداؤد۔