Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1507 (مشکوۃ المصابیح)
[1507] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (1169) [و صححہ ابن خزیمۃ (1416) والحاکم علٰی شرط الشیخین (327/1) ووافقہ الذہبي۔ ]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يُوَاكِئُ فَقَالَ: ((اللہُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا مَرِيئًا مُرِيعًا نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ عَاجِلًا غَيْرَ آجِلٍ)) . قَالَ: فَأَطْبَقَتْ عَلَيْہِمُ السَّمَاءُ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہاتھ اوپر اٹھا کر یہ دعا کرتے ہوئے دیکھا:’’اے اللہ! ہمیں پانی پلا،ہم پر ایسی بارش نازل فرما جو ہماری پیاس بجھا دے،ہلکی پھواریں بن کر غلہ اگانے والی،نفع دینے والی،نقصان پہنچانے والی نہ ہو،جلد آنے والی ہو،دیر لگانے والی نہ ہو۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں: فوراً ہی آسمان پر بادل چھا گئے۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔