Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1509 (مشکوۃ المصابیح)

[1509] رواہ البخاري (1010)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ إِذْ قحطوا استسقی بالبعاس بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَ: اللہُمَّ إِنَّا كُنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّنَا فَتَسْقِينَا وَإِنَّا نَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِعَمِّ نَبِيِّنَا فَاسْقِنَا. قَالَ: فَيُسْقَوْنَ. رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ

انس ؓ سے روایت ہے کہ جب عمر بن خطاب ؓ قحط سالی کا شکار ہوتے تو عباس بن عبد المطلب کے ذریعے بارش طلب کرتے تھے اور یوں عرض کرتے: اے اللہ! ہم تیرے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی دعا کے ذریعے بارش طلب کرتے تھے تو ہم پر بارش برساتا تھا،اور اب ہم تیرے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے چچا کی دعا کے وسیلہ سے بارش طلب کرتے ہیں،تو ہم پر بارش نازل فرما،چنانچہ بارش ہونے لگتی۔رواہ البخاری۔